ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر جناب احمد کوبلای بکری کا اظہار خیال

میرے پیارو، خاندان والو، اور قوم کے لوگو، خلیفہ اول کے پوتو ،  مشرق میں جاکرتہ  سے مغرب میں طنجہ تک، اور شمال میں استنبول سے جنوب میں کینیا تک بسنے والو! سب کو میری طرف سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مومنین میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ وہ سچے نکلے اس بات پر جسکا انہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا،

میں اس مبارک دن ، یعنی رمضان کے مبارک مہینے کی آمد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ، یہ نیکی، بھلائی اور عبادت و صدقات کا مہینہ ہے، خاص طور پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی مبارک نسل اور خاندان کے نیک نیت بزرگوں کو، جنہوں نے نیکی کی تلقین کی، اور صلہ رحمی سے کام کیا، اپنی قوم اپنی وراثت کی حفاظت کی، جو بکری سجادہ نشینوں کی فہرست اور سرگرمیوں میں پیش پیش رہتے ہیں، ان کے بہترین اتحاد کی مثال ہے یہ ویب سائٹ، جو فی الوقت نین زبانوں میں اپنی خدمات پوری دنیا میں پیش کر رہی ہے، تاکہ ہماری اولاد صدیقی خاندان کی تاریخ، کارنامے، اور کامیابیوں سے حافل سجادہ بکریہ کی عظیم داستان پر مطلع ہو سکیں۔

اللہ آپ کو پورا سال خوش و خرم رکھے، ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہم کو ایک مکان میں جمع فرمایا ہوا ہے، باوجودیکہ ہم جغرافیائی طور پر دور ہیں، ہماری زبانیں مختلف ہیں، ہمارے حالات الگ الگ ہیں۔ اللہ کی ہر ہر نعمت بے بہا کا شکر ہے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ

شیخ احمد کوبلائی بکری

قاہرہ، مصر