حضرة ابو بكر سلطنتیں

tree.jpg

Introductions and explications of the families, clans, and tribes from the lineage of Abu Bakr Al-Siddiq (RA) of the Bani Taim (Taym) branch from the tribe of Quraish (Quraysh) in Mecca (Mekka) and the Prophet Muhammad's (PBUH) greatest companion, the first Caliph of the four rightly guided Caliphs.

  • شمال افريقيا

    بادشاہ پر کون سا بادشاہ ہے یہ بنا تخت و تاج کے؟ جی ہاں ان کے علم کے زیور سے آراستہ ہونے کے بعد تیونس کی سرزمین پر اعلان کردیا گیا کہ اب سے  سلطان محرز بن خلف بکری ہے۔

    یہ ان اوائل بکریین میں سے ہیں جو افریقہ کے شمالی علاقوں میں آکر آباد ہوئے، یہ بنی ہلال کے قائد  ابو العالیہ معمر بن سلیمان المجاہد  اور ان کے بیٹے ابو سماحہ کی مغربی علاقوں کی  طرف ہجرت سے پہلے کی ہے۔

    ان کی اولاد میں: شیخ عبدالقادر بن محمد اور جناب احمد المجدوب  ہیں، یہ مشائخ اپنے علم ، جہاد اور اپنے صوفیانہ طریقے کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔

    فرانسیسی استعمار کے خلاف آواز اٹھانے والے یہی بنو بکر ہی میں سے تھے، اس انقلاب کو سیراب کرنے کے لیے خون بنی صدیق ہی نے پیش کیاتھا اور پھل بڑھا اور آزادی کا پھل پک کر سامنے آیا۔

    صحراء اور شنقیط میں آپ کو جگہ جگہ خیمے نظر آئیں گے یہ انہی لوگوں کے ہیں جو علم کی خاطر نکلے ہیں،  آل صدیق کی ایک شاخ بنو دیما کے ایک شیخ ان کی سرپرستی فرماتے ہیں، ان سے کچھ فاصلے پر آپ کو شنقیط سے تعلق رکھنے والے اہل علم نظر آئیں گے جو اس دور دراز علاقے میں مشائخ کی صحبت  فیض یاب ہو رہے ہیں۔

    لاد  ‘‘ سوس’’ کے آس پاس کے علاقے میں آپکو قبائل بربر کے وسط میں جو علمی و ادبی حلقے اور خانقاہیں و مدارس دینیہ نظر آئیں گے یہ سب بنی صدیق ہی کے قائم کردہ ہیں ان لوگوں کو یہاں کے باسیوں نے خوش آمدید کہا

    چنانچہ آپ اس علاقے میں دینی  و علمی حلقات کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ دیکھو گے جو اب تک رکا ہے اور  تاقیامت ان شاء اللہ نہ رکے گا۔

    یہاں تک مراکش اور مغرب عربی کے  ادنی ، وسط اور اقصی مغرب کا ذکر تھا۔